وعدہ یعنی ایسا کام جو ہم کسی کے کہنے پر کرنے کو کہیں کہ ہم کردیں گے وعدہ کہلاتا ہے اور اس کو پورا کرنا وعدہ کی پابندی کہلاتاھے۔ہم ایک دوسرے سے جو وعدہ کرتے ہیں ہمیں انہیں پورا کرنا ہے

wada 2 line shayari
Promise poetry

یقیناً ایسے وعدوں کی پابندی بہت ضروری ہے۔ اسلام میں وعدہ وفا کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے  یاد رکھیں جو وعدہ زبان سے کر لیا جائے اسے ہر حال میں پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔جس سے وعدہ کیا جاتا ہے اسے آپ پر پورا مان اور بھروسہ ہوتا ہے اسی لئے وہ انسان آپ سے وعدہ لیتا ہے اور اگر آپ اپنا کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہیں تو اس انسان کا مان اور بھروسہ ہمیشہ آپ پر قائم رہتا ہے اور اگر آپ اپنے کئے گئے وعدے سے ہی مکر جائیں یا جان بوجھ کر وعدہ خلافی کریں تو آپ اس شخص کے سارے مان اور بھروسہ کو چکنا چور کر دیتے ہیں ایک تو اسے اپنے ساتھ کئے گئے وعدے کا دکھ دوسرا جس انسان پر اسے خود سے زیادہ بھروسہ تھا اسی نے اس کے سارے اعتماد کو ٹھیس پہنچا کر اسے دگنی اذیت میں مبتلا کر دیا۔اب یہ تو وہ انسان کسی پر اندھا اعتماد کرے گا ہی نہیں اور اگر کے گا بھی تو اسے پوری طرح کسی صورت بھی آپ کے کئے گئے وعدہ پر یقین نہیں ہوگا اسلئے کسی کے ساتھ کئے گئے وعدہ کو ہر حال میں پورا کرنا ہی ہماری سچائی اور پر خلوص ہونے کی نشانی ہے۔

 Wada Poetry in Urdu and Roman

چلو مل کر امن کے دیے جلاتے ہیں

تمام وعدے اب وعدہ ہے نبھاتے ہیں


کبھی اپنے وعدے شمار کیجیے صاحب

روز کہتے ہو کہ کل شام کو آؤں گا

abhi –apne waday shumaar kiijiye sahib

roz kehte ho ke kal shaam ko aon ga


کتنے ایسے وعدے ہیں جو وفا نہ ہو سکے

وعدے بھی بھلا وفا ہوئے ہیں کبھی

kitney aisay waday hain jo wafa nah ho sakay

                         waday bhi bhala wafa hue hain kabhi


سادگی تو ہماری ذرا دیکھئے

اعتبار آپ کے وعدے پر کر لیا

بات تو صرف ایک رات کی تھی

انتظار پوری عمر کر لیا

saadgi to hamari zara dekhye

aitbaar aap ke waday par kar liya

baat to sirf aik raat ki thi

intzaar poori Umar kar liya

چلو مل کر امن کے دیے جلاتے ہیں

تمام وعدے اب وعدہ ہے نبھاتے ہیں

chalo mil kar aman ke diye jalatay hain

tamam waday ab wada hai nibhate hain

وعده كرو كہ پھر نہیں چھوڑو گے

تیرے اس وعدے پہ ہم پرانے وعدے چھوڑتے ہیں

wada kro kay phir nahi chhorro ge

tairay is waday pay hum puranay waday chortay hain

💞♥وعدے مُحبت کے _ مُجھے کرنے نہیں آتے💞

💞ایک زندگی ھے _ جب جی چاہے مانگ لینا💞

️wady mohabbat ke _ mujhe karne nahi atay

aik zindagi he _ jab jee chahay maang lena

عادتاً تم نے کر دیے وعدے

عادتاً ہم نے اعتبار کیا

نہ کوئی وعدہ نہ کوئی یقیں نہ کوئی امید

مگر ہمیں تو ترا انتظار کرناتھا

nah koi wada nah koi yaqeen nah koi umeed

magar hamein to tra intzaar karna tha

ترے وعدوں پہ کہاں تک مرا دل فریب کھائے

کوئی ایسا کر بہانہ مری آس ٹوٹ جائے

tre wadon pay kahan tak mra dil fraib khaye

koi aisa kar bahana meri aas toot jaye

کیوں پشیماں ہو اگر وعدہ وفا ہو نہ سکا

کہیں وعدے بھی نبھانے کے لئے ہوتے ہیں

kyun pasheman ho agar wada wafa ho nah saka

kahin waday bhi nibhanay ke liye hotay hain

غضب کیا ترے وعدے پہ اعتبار کیا

تمام رات قیامت کا انتظار کیا

gazabb kya tre waday pay aitbaar kya

tamam raat qayamat ka intzaar kya

ایک اک بات میں سچائی ہے اس کی لیکن

اپنے وعدوں سے مکر جانے کو جی چاہتا ہے

aik ik baat mein sachaai hai is ki lekin

apne wadon se makr jane ko jee chahta hai

تیری مجبوریاں درست مگر

تو نے وعدہ کیا تھا یاد تو کر

teri majboriyan durust magar

to ne wada kya tha yaad to kar

وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

woh jo hum mein tum mein qarar tha

tumhe yaad ho ke nah yaad ho

wohi yani wada nibaah ka

tumhe yaad ho ke nah yaad ho

اب تم کبھی نہ آؤ گے یعنی کبھی کبھی

رخصت کرو مجھے کوئی وعدہ کیے بغیر

ab tum kabhi nah aao ge yani kabhi kabhi

rukhsat karo mujhe koi wada kiye baghair

ترے  وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا

کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

tre waday par jie hum to yeh jaan jhoot jana

ke khushi se mar nah jatay agar aitbaar hota

دن گزارا تھا بڑی مشکل سے

پھر ترا وعدۂ شب یاد آیا

din guzaraa tha barri mushkil se

phir tra wada shab yaad aaya

پھر بیٹھے بیٹھے وعدۂ وصل اس نے کر لیا

پھر اٹھ کھڑا ہوا وہی روگ انتظار کا

phir baithy baithy wada wasal is ne kar liya

phir uth khara  hwa wohi rog intzaar ka

میں اس کے وعدے کا اب بھی یقین کرتا ہوں

ہزار بار جسے آزما لیا میں نے

mein is ke waday ka ab bhi yaqeen karta hon

hazaar baar jisay aazma liya mein ne

تیرے وعدے کو کبھی جھوٹ نہیں سمجھوں گا

آج کی رات بھی دروازہ کھلا رکھوں گا

tairay waday ko kabhi jhoot nahi samjhun ga

aaj ki raat bhi darwaaza khula rakhon ga

امید تو بندھ جاتی تسکین تو ہو جاتی

وعدہ نہ وفا کرتے وعدہ تو کیا ہوتا

umeed to bndh jati taskeen to ho jati

wada nah wafa karte wada to kya hota

میں بھی حیران ہوں اے داغؔ کہ یہ بات ہے کیا

وعدہ وہ کرتے ہیں آتا ہے تبسم مجھ کو

mein bhi heran hon ae dagh ke yeh baat hai kya

wada woh karte hain aata hai tabassum mujh ko

ثبوت ہے یہ محبت کی سادہ لوحی کا

جب اس نے وعدہ کیا ہم نے اعتبار کیا

saboot hai yeh mohabbat ki saada loohi ka

jab is ne wada kya hum ne aitbaar kya

تھا وعدہ شام کا مگر آئے وہ رات کو

میں بھی کواڑ کھولنے فوراً نہیں گیا

tha wada shaam ka magar aaye woh raat ko

mein bhi kiwar kholnay foran nahi gaya

پھر چاہے تو نہ آنا او آن بان والے

جھوٹا ہی وعدہ کر لے سچی زبان والے

phir chahay to nah aana o aan baan walay

jhoota hi wada kar le sachhi zabaan walay

وہ امید کیا جس کی ہو انتہا

وہ وعدہ نہیں جو وفا ہو گیا

woh umeed kya jis ki ho intahaa

woh wada nahi jo wafa ho gaya

آپ تو منہ پھیر کر کہتے ہیں آنے کے لیے

وصل کا وعدہ ذرا آنکھیں ملا کر کیجیے

aap to mun phair kar kehte hain anay ke liye

wasal ka wada zara ankhen mila kar kiijiye

برسوں ہوئے نہ تم نے کیا بھول کر بھی یاد

وعدے کی طرح ہم بھی فراموش ہو گئے

barson hue nah tum ne kya bhool kar bhi yaad

waday ki terhan hum bhi faramosh ho gaye

کس منہ سے کہہ رہے ہو ہمیں کچھ غرض نہیں

کس منہ سے تم نے وعدہ کیا تھا نباہ کا

kis mun se keh rahay ho hamein kuch gharz nahi

kis mun se tum ne wada kya tha nibaah ka

اور  کچھ دیر ستارو ٹھہرو

اس کا وعدہ ہے ضرور آئے گا

aur kuch der sitaro thehro

is ka wada hai zaroor aaye ga

جھوٹے وعدے بھی نہیں کرتے آپ

کوئی جینے کا سہارا ہی نہیں

jhutay waday bhi nahi karte aap

koi jeeney ka sahara hi nahi

آپ نے جھوٹا وعدہ کر کے

آج ہماری عمر بڑھا دی

aap ne jhoota wada kar ke

aaj hamari Umar barha di

وہ پھر وعدہ ملنے کا کرتے ہیں یعنی

ابھی کچھ دنوں ہم کو جینا پڑے گا

woh phir wada milnay ka karte hain yani

abhi kuch dinon hum ko jeena parre ga

ایک مدت سے نہ قاصد ہے نہ خط ہے نہ پیام

اپنے وعدے کو تو کر یاد مجھے یاد نہ کر

aik muddat se nah qasid hai nah khat hai nah payam

apne waday ko to kar yaad mujhe yaad nah kar

ان وفاداری کے وعدوں کو الٰہی کیا ہوا

وہ وفائیں کرنے والے بے وفا کیوں ہو گئے

un wafadaari ke wadon ko Ellahi kya sun-hwa

woh wafayen karne walay be wafa kyun ho gaye

بھولنے والے کو شاید یاد وعدہ آ گیا

مجھ کو دیکھا مسکرایا خود بہ خود شرما گیا

bhoolnay walay ko shayad yaad wada aa gaya

mujh ko dekha muskuraya khud bah khud sharmaa gaya


Post a Comment

Please do not enter any spam link in the comment box

Previous Post Next Post